• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، ایجنڈا بھی جاری

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ 

نارکوٹکس ڈویژن کو داخلہ ڈویژن میں شامل کرنے اور ایوی ایشن کو دفاع ڈویژن میں شامل کرنے کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ 

پبلک پروکیورمنٹ رولز میں نئی شق کے شامل کرنے کی منظوری کا ایجنڈا اور نیشنل کمیشن مینارٹیز ایکٹ کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ 

اسکے علاوہ نیشنل ویمن انٹر پرونیور شپ پالیسی و ایکشن پلان کا ڈرافٹ کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔ 

ایجنڈے کے مطابق ای سی اے سی کے ملازمین کے پیکج کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔

انوائرمنٹل ٹریبیونل کے ممبر ڈاکٹر بشیر کی مدت میں 2 سال توسیع کی منظوری اور قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید