• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ٹھنڈی ہواؤں کا راج، کم سے کم درجۂ حرارت 8.9 ریکارڈ


ملک بھر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے جناح ٹرمینل پر درجۂ حرارت 8.9، گلستان جوہر میں 10.5 جبکہ شارع فیصل پر  12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اسی طرح ماڑی پور میں درجۂ حرارت  13.5 اور بن قاسم میں 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس دوران ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید