• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی شراکت: کراچی سے پہلا تجارتی قافلہ وسطی ایشیا کیلئے روانہ

ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم نے وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے کارگو سروس کا افتتاح کی—تصویر بشکریہ ’جیو نیوز‘
ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم نے وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے کارگو سروس کا افتتاح کی—تصویر بشکریہ ’جیو نیوز‘

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ کی شراکت داری میں کراچی سے پہلا تجارتی قافلہ وسطی ایشیاء کے لیے روانہ ہو گیا۔

ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے کارگو سروس کا افتتاح کیا۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن اور ڈی پی ورلڈ کی جوائنٹ وینچر کمپنی کے توسط سے تجارتی سامان پر مشتمل کنٹینر بھیجے جا رہے ہیںِ، یہ تاریخی سنگِ میل لاجسٹکس کے دونوں بڑے اداروں کی باہمی شراکت داری کے نتیجے میں طے ہوا۔

اس حوالے سے ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے کاروبار میں آسانی پیدا ہو گی اور ترسیل کی لاگت اور وقت میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔

دوسری جانب ڈی جی این ایل سی کا کہنا ہے کہ اس سے علاقائی تجارت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور خطے کی کاروباری برادری کو بھرپور فائدہ ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید