اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین کی پوسٹ پر تقرری کیلئے بھجوائے گئے پینل کے پہلے نمبر کے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی کے انتقال کے باعث پینل ٹوٹ گیا۔ جس کے باعث سمری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو واپس آجائے گی۔ پاکستان سائنس فائونڈیشن حکام کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی جو کہ پرو وائس چانسلر ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں گزشتہ روز انتقال کر گئے اور انہیں جہلم میں ان کے آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔