میرانشاہ (صباح نیوز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے سپین وام میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن 14اور 15جنوری کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ہلاک دہشتگرد فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔