اسلام آباد (ساجد چوہدری) وفاقی کابینہ کی جانب سے رائٹ سائزنگ فیز ٹو کی منظوری کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 4ماتحت اداروں کو بند، بعض کو ضم کرنے جبکہ دیگر اداروں میں رائٹ سائزنگ پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ مانگ لی گئی، یہ رپورٹ کیبنٹ ڈویژن کو فوری بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے 31 جنوری کے اجلاس میں بعض ترامیم کے ساتھ مختلف وزارتوں ، ڈویژنز اور محکموں میں رائٹ سائزنگ فیز ٹو کی منظوری دی تھی جس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے چار اداروں کونسل فار ورکس اینڈ ہاوسنگ ریسرچ (سی ڈبلیو ایچ آر) ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی ) ، سائینٹیفک ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (سٹیڈک) اور کاسمیٹک اتھارٹی آف پاکستان کو بند کرنے اور پوسٹیں ختم کرنے کا کہا گیا کہ جبکہ وزارت سمیت دیگر اداروں میں بھی رائٹ سائزنگ کرنے کی منظوری دی گئی۔