• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال 12 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف

اسلام آباد (آئی این پی) گزشتہ سال 2024ء کے دوران 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت توانائی نے بجلی چوری سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں،وزارت توانائی نے 2024ء میں بجلی چوری سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں جس میں اربوں روپے کی بجلی چوری کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پیش کی گئیں دستاویز کے مطابق بجلی چور صارفین سے 5 ارب 83 کروڑ وصول کر لئے گئے جبکہ بجلی چوری کے خلاف 2 لاکھ 16 ہزار ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید