• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی شوٹنگ چیمپئن شپ اقراء یونیورسٹی برتری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اقرا یونیورسٹی نے ایچ ای سی انٹرورسیٹی شوٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اقرا یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی 26ویں مردوں اور 10ویں خواتین شوٹنگ چیمپئن شپ 2024-25 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کی۔ یہ مقابلے حال ہی میں لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری میں منعقد ہوئے۔اقرا یونیورسٹی کی مردوں کی ٹیم نے غیر معمولی ٹیم ورک اور عزم کے ساتھ مجموعی طور پر رنر اپ کی پوزیشن حاصل کی۔ ایئر رائفل کیٹیگری میں ٹیم نے اپنی شوٹنگ مہارت سے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ انفرادی طور پر، انیس رفیع نے ایچ ای سی انٹرورسیٹی ایئر رائفل ایونٹ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے 615 پوائنٹس کے ساتھ نیا اعلیٰ اسکور قائم کیا۔
ملک بھر سے سے مزید