• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 میں 5 ارب 40 کروڑ روپے کی ریکوریاں کیں، اینٹی کرپشن اسلام آباد

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر افضل نیازی نے گزشتہ برس کی اپنے سرکل کی مجموعی کارکردگی رپورٹ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کو ارسال کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرکل نے گزشتہ برس مجموعی طور پر 5ارب 40کروڑ روپے کی ریکوریاں کیں جس میں متروکہ وقف بورڈ کی اراضی وا گزار کروائی جسکی مالیت پانچ ارب 30کروڑ روپے تھی۔ اس برس 421نئی انکوائریاں شروع کی گئیں جسکے بعد انکوائریوں کی مجموعی تعداد 1002 ہو گئی۔ اس برس 313 مقدمات درج کیے گئے۔ 157 انکوائریاں اور 90 کیسز مکمل کیے گئے۔ 10 ملزمان کو سزائیں ہوئیں اور ان سے 15 کروڑ روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔ بجلی چوری کے حوالے سے 197 چھاپے مارے گئے اور 88 مقدمات درج کر کے سات کروڑ کی ریکوری کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید