• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو نیئر بخاری کی رہائشگاہ گئیں، انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کی اہلیہ کے انتقال پرتعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ گئیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے پی پی پی کے سینئر رہنما نیربخاری کی اہلیہ کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔ پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری اور پی پی پی شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی بھیرکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ تھیں۔

ملک بھر سے سے مزید