• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت نیشنل اسپتال میں پاکستان کے نظام صحت کے موضوع پر سپوزیم کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاقت نیشنل اسپتال (ایل این ایچ) کا تین روزہ 8واں سمپوزیم اختتام پذیر ہوگیا۔ سمپوزیم کا موضوع پاکستان کا نظام صحت: لاگت، معیار اور ٹیکنالوجی کے درمیان توازن تھا،جس میں صحت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی ترقی، عوامی صحت، معیار کو کنٹرول کرنے اور صحت کے مستقبل سے متعلق مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ تین روزہ سمپوزیم 70 سے زائد سیشنز پر مشتمل تھا، جس میں 700 سے زائد تحقیقی مقالوں اور ای پوسٹرز پر سیشن بھی شامل تھے، میڈیکل اور سرجیکل خصوصیات، بنیادی سائنسز اور میڈیکل تعلیم کے مختلف پہلووں کا احاطہ کیا گیا۔ سمپوزیم سے پہلے 120 سے زائد ورکشاپس، جو کہ مختلف موضوعات اور مہارتوں پر مبنی تھیں، ایل این ایچ میں منعقد ہو ئیں ۔

ملک بھر سے سے مزید