اسلام آباد(عرفان صدیقی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان ناصر نے شہباز شریف حکومت کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی فراہمی کا وعدہ موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے یہ بات روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے انتہائی مشکل معاشی حالات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات اس بات کی گواہی ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان کی قیادت پر اعتماد ہے۔