• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ڈاکو شہری سے20 لاکھ روپے چھین کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 40مقدمات دج کرلیے ۔تھانہ بستی ملوک کےعلاقے محمد شہباز سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 20لاکھ سمیت موبائل وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ جلیل آباد کے علاقے حماد حنیف اور محمد بشیر تھانہ چہلیک کے علاقے محمد جاوید سے نامعلوم ملزمان موبائلز فونز چھین کر فرار ہوگئے ،مدثر جاوید سے نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پر نقدی 17ہزار و موبائل چھین لیا ،تھانہ مظفرآباد کے علاقے محمد سعید کا موبائل چھین لیا ، تھانہ قطب پور کے علاقے شیراز علی کا موبائل جھپٹا مارکر ملزمان لے گئے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالمفیر سے دومسلح ڈاکو نقدی و موٹرسائیکل لوٹ کر فرار،غلام عباس سے موبائل چھین لیا ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد عبید سے نامعلوم ملزمان 15ہزار نقدی و موبائل چھین کر فرار،تھانہ بی زیڈ کے علاقے دو مسلح ڈاکو عبدالحمید سے دو مسلح ڈاکو موٹرسائیکل و موبائل لے گئے ،تھانہ الپہ کے علاقے عامر سے دو ملزمان نقدی و موبائل لوٹ لیا ،تھانہ قادرپورراں کے علاقے خالد سے ملزمان نقدی 18ہزار لوٹ لیا جبکہ امام بخش ، وقاص ، صائم ،فیصل انتظار مہدی ، سکندر ، عمران ، مزمل ، عبدالحنان شاہد ، ملک شہزاد ، فاطمہ ثاقب ، شہناز پروین ، عامر نواز ، طارق جمیل ، الطاف الرحمن ،محمد نسیم ، عابد حسین ، محمد اکمل ، محمد راشد ، محمد شفیق ، محمد عرفان ، رحیم الدین ، محمد عارف،مجید ، سعید احمد اور راحیل کی نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائلز فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید