• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افراتفری و بد عنوانی انتہا کو پہنچ چکی ہے، جلال محمود شاہ

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ ریاست میں  افراتفری و بد عنوانی انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔ بد عنوان سیاست دانوں نے ملک میں سیاست کو گند ہ کر دیا ہے پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ کشمیر ،بلوجستان ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی سے جان چھڑا لی ہے اور اُمید ہے کہ سندھ کے عوام بھی پی پی پی سے جان چھڑائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں اپنی پارٹی کی رکنیت سازی کی مہم کے لئے نکلے ہوئے ہیں اور انشاءاللہ سندھ کے عوام کے لئے م متبا د ل  قیادت ثابت ہوں گے ۔
تازہ ترین