• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے میں 150 منٹ ورزش سے خطرناک بیماریاں ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، سائنسدان

یہ بات سب جانتے ہیں کہ ورزش صحت مند اور فعال رہنے کےلیے بہت اہم ہے، کیونکہ یہ آپ کے وزن کو کم کرنے کے ساتھ دل کی بیماری، ذیابیطس اور یہاں تک کہ کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

اب سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ 19 بیماریوں سے محفوظ رہنے کےلیے آپ کو روزانہ کتنے منٹ ورزش کرنے کی ضرورت ہے۔

یونیورسٹی آف آئیووا کے سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں پتا چلا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم 150 منٹ ورزش کرتے ہیں ان میں دل کی بیماری، کینسر، سانس کی بیماری اور ذیابیطس جیسی خطرناک بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

ایک ہفتے کے ورزش کا یہ عمل روزانہ 21 منٹ تک درمیانے سے سخت قسم کی جسمانی سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔

یہ نیشنل ہیلتھ سروس کے ورزش کے رہنما خطوط کے مطابق ہے، جو تجویز کرتا ہے کہ 19 سے 64 سال کی عمر کے بالغ افراد ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی درمیانی قسم سرگرمی کریں۔

ماہرین کے مطابق یہ تیز چلنے سے لے کر ڈانس کرنے اور سائیکل چلانے پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

صحت سے مزید