کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر کراچی تاکشمور سندھ بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔صوبائی اعلامیہ کے مطابق، جمعہ کو متعدد مقامات پر یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس ریلیاں نکالی گئیں اور آخر میں شکرانے کے نوافل ادا کرکے حماس سمیت عالم اسلام کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتازحسین سہتو ، نائب امیر حافظ نصراللہ چنا ، حافظ طاہر مجید، ابوبکر سومرو ، دیدارعلی لاشاری ، علی مردان شاہ، رفیق منصوری، یاسین مغل، غلام مصطفیٰ میرانی ودیگر رہنماؤں نے یوم تشکر ریلیوں و اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا، اور اہل فلسطین کی قربانیوں نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔