کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیرمائی گاڑی نہرمیں ڈوب کرلا پتا ہونے والے 19 سالہ محمد اشعر ولد محمد سلیم کی لاش نکال لی گئی، ایدھی بحری ریسکیو ٹیم نے پیرکی صبح دوبارہ سرچنگ آپریشن کیا تھا ، متوفی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا، اتوار کو 2 نوجوان ڈوب گئے تھے، 20 سالہ حسنین ولد سبحان کو نکال لیا گیا تھا،ترجمان کے مطابق دونوں نوجوان آپس میں دوست تھے۔