کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مچھر کالونی بنگالی پاڑہ میں گودام میں آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا سی فوڈ اور ایک موٹرسائیکل اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق فائرفائٹرز نے ایک گاڑی کی مدد سے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد أگ پر قابو پالیا۔