کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سمن آباد کے علاقے راشد منہاس روڈ گلشن چورنگی سے سہراب گوٹھ کی جانب جاتے ہوئے نجی اسکول کے قریب فائرنگ سےڈاکو 25سالہ سلمان زخمی ہوگیا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو اور ان کی ساتھی خاتون شہری کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے جس پرایک اور شہری نے کچھ فاصلے پر جا کر لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کر دی ، ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا ، ڈاکو نہا قریب ہی چھپ گئی جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔