ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان جیسمین لائنز کلب کی جانب سے لائنز کلبز انٹر نیشنل کے بانی میلون جان کی146 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی ،اس موقع پر کلب کی صدرشائستہ زیبا، عاصمہ ارسلان، رفعت اعظم، شہناز ذولفقار،فرح دیبا،سعدیہ ملک بھی موجود تھیں،شائستہ زیبا نے کہا کہ انسانی فلاح اور بہبود کے کام کرنے والے ہی اس معاشرے کے اصل ہیرو ہیں، لوگوں کے لیے کام کرنے کا جذ بہ اگر موجود ہو تو کام کرنے میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے۔