ملتان(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ملتان میں سکول ایلومینائی کونسل اور روہی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ذہین اور بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے با ہمت طلباء میں گرم جرسیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے تقریب کی صدارت پرنسپل اکبر بخاری نے کی جبکہ مہمانان خصوصی ڈاکٹر فاروق احمد لنگاہ شیخ عابد میاں تنویراحمد لنگاہ جواد امین قریشی اسحاق قریشی اور اصغر عباس تھے سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق فاروق اور عابد سحر نے ادا کیے۔ تقریب میں طلباء اساتذہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔