لاہور کے علاقے بادامی باغ کے ایک ہی محلے میں پولیو سے متاثرہ 8 خواتین اب زندگی سے مقابلے کی جنگ میں ہیں۔
پولیو سے متاثرہ یہ خواتین شادی شدہ بھی ہیں گھریلو ذمہ داریاں بھی ان کے سرپر ہیں، لیکن پولیو کے قطرے نہ پلائے جانے کے باعث درپیش معذوری زندگی کے اس مرحلے پر تکلیف اور پریشانی میں اضافہ کر رہی ہے۔
غربت سے جنگ لڑتی یہ خواتین پولیو کے باعث دہری مشقت میں مبتلا ہیں، جن کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔
ان خواتین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو پولیو سے نجات دلائیں اور اپنے بچوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں۔