• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ایسا کیا کہا جس پر ایلون مسک خوشی سے نہال ہوگئے؟

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران ایلون مسک ایک لمحے خوشی سے نہال ہوگئے۔ انہوں نے ٹرمپ کیلئے تھمزاپ بھی کیا۔

کیپیٹل ہل میں ہونے والی اس تقریب حلف برداری کے دوران ایلون مسک کے علاوہ جیف بیزوز، سندر پیچائی اور مارک زکربرگ نے بھی شرکت کی۔ 

تاہم اپنے بیانات اور ٹرمپ کی کھل کر حمایت کرنے کی وجہ سے ایلون مسک تقریب کے دوران توجہ کا مرکز رہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران ایک موقع پر اسٹارلنک، ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک خوشی سے نہال ہوگئے اور ٹرمپ کو تھمز اپ بھی کرنے لگے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا مریخ پر اپنا پرچم لہرانے کے عزم کا اظہار  کیا اور کہا کہ مریخ پر امریکی پرچم لہرانے کیلئے امریکی خلابازوں کو بھیج کر ہم اپنے ستاروں کی طرف اپنے واضح مقدر کا تعاقب کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47ویں صدر کی حیثیت سے دوسری مدت کےلیے صدارت کا حلف اٹھالیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید