• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،300سے زائد غیرقانونی پٹرول فروخت کرنیکے اڈے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہراور نواح میں قائم 300سے زائد غیرقانونی پٹرول فروختگی کے اڈوں اورگیس سلنڈروں کی بھرائی کے بام عروج دھندے نے 30لاکھ سے زائد شہریوں کی زندگیوں کوداؤپر لگا رکھا ہے،بڑے دکاندار اورڈیلروں نے پٹرول سے بھرے درجنوں ڈرمز گنجان ترین آبادیوں اور سٹرکوں پرواقع دکانوں اورگوداموں میں سٹور کررکھے ہیں جوکسی بھی بڑے سنگین حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں اورآئے روز ڈسٹرکٹ بھر سے کسی نہ کسی علاقے سے ان سے آتشزدگی اورسلنڈروں کے پھٹنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جبکہ ان غیرقانونی اڈوں سے بعض سرکاری ملازمین اوراہلکاروں کا نذرانے وصول کرنے کاانکشاف بھی ہوا ہے ، افسران کے مطابق وہ خبر ملتے ہی پٹرول وگیس ری فلنگ کاکاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے رہتے ہیں مگر لوگ بازہی نہیں آتے۔  
تازہ ترین