گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ میں دس ہزار سے زائد سرکاری نمبر پلیٹیں گاڑی مالکان کو تقسیم کرنا شروع کر دی گئیں ،تین سال قبل جن لوگوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے دوران سرکاری نمبر پلیٹوں کے پیسے جمع کروائے تھے انہیں آج تک پیسے جمع کروانے کے باوجود سرکاری نمبر پلیٹیں نہ مل سکی تھیں جبکہ اب ایکسائز حکام لاہور کی طرف سے نمبر پلیٹیں دی گئی ہیں جنہیں مالکان کے گھروں میں بذریعہ ڈاک بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔