• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نے محبت کی شادی نہ کرانے پر خودکشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاون میں مبینہ طور پر نوجوان نے محبت کی شادی ناکرانے پر دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا لگا کر اپنی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدو د لانڈھی احسن بھون گوٹھ میں واقع ایک گھر میں پیر کی شام 18سالہ نوجوان نے رسی کی مدد سے چھت والے پنکھے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی اور موقع معائنہ کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کی ،ایس ایچ اوارشداعوان کے مطابق متوفی کی شناخت محمد حسنین ولد غلام شبیر کے نام سے ہوئی،جبکہ متوفی کے والدین نے پولیس کو بیا ن دیا ہے کہ ان کا بیٹا ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کیلئے ضد کرتا تھا،جبکہ والدین کی جانب سے مذکورہ لڑکی سے شادی سے انکار کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے یہ اقدام اٹھایا،نوجوان بے روز گار تھا ،تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔

ملک بھر سے سے مزید