کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سےشبِ برات پر شہر بھر کے قبرستانوں کے باہر کیمپ لگائے گئے،جہاں چائے اور پانی کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ، ایم کیو ایم کے کار کنان شہریوں کو ان کے عزیزو اقارب کی قبر تک لے جارہے تھے،ان کے ہاتھوں میں ایمرجنسی لائٹس بھی تھیں،فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں میں پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کی گئیں۔