• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار اضلاع میں پتنگ سازی کی محدود اجازت، صرف مینوفیکچرنگ ہوسکے گی

لاہور(آصف محمود بٹ ) چار اضلاع میں پتنگ سازی کی محدود اجازت، صرف مینوفیکچرنگ ہوسکے گی۔ضلع کے باہر سےپتنگ بازی کا سامان لانے کی صورت میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے باقاعدہ ٹرانسپورٹیشن پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔تاجروں کو تحریری طور پر حلف نامہ دینا ہوگا کہ کسی قسم کا ممنوعہ پتنگ سازی کا سامان منتقل، ذخیرہ یا فروخت نہیں کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق پتنگ اُڑانے کے لیے قابلِ اجازت سامان کی تیاری، ترسیل، ذخیرہ اور فروخت کے لیے جامع ضابطہ جاری کرتے ہوئے چار اضلاع میں محدود پیمانے پر تیاری کی اجازت دے دی ہے، جبکہ لاہور میں مخصوص تاریخوں کے دوران استعمال کو مشروط کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے یکم فروری 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن ایکٹ کی دفعہ 6(1) کے تحت فیصل آباد، قصور، ملتان اور شیخوپورہ میں قابلِ اجازت پتنگ سازی کے سامان کی تیاری کی منظوری دی ہے۔ اس منظوری کا اطلاق صرف ان مینوفیکچررز پر ہوگا جو پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ رولز 2025 میں متعین تعریف کے مطابق ہوں اور جو متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ساتھ پنجاب حکومت کے آن لائن ڈیجیٹل پورٹل ’’ای۔بز‘‘ کے ذریعے باقاعدہ رجسٹرڈ ہوں گے۔

ملک بھر سے سے مزید