• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کیخلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی محافظین منایا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں فتنہ خوار ج اور فتنہ ہندوستان کے دہشت گرد حملوں کیخلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی کال پر اتوار کو ملک بھر میں ’ یوم یکجہتی محافظین وطن ‘ منایا گیا ، اس موقع پر پاکستان کے تمام شہروں میں افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ریلیاں نکالی گئیں اور شہدائے وطن کی بلندی درجات کیلئے دعائیہ محافل منعقد ہوئیں ، ’یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے‘ کے نعروں کی گونج میں نکالی جانے والی ریلیوں میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کوئی دہشت گردی حسینیت کے جذبے سے سرشار پاکستانی قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتی ، بڑی ریلیاں راولپنڈی پریس کلب ، لہتراڑ روڈ اسلام آباد ، پشاور پریس کلب ، جامعۃ المشیر واہ کینٹ ، کراچی شاہ فیصل کالونی ، ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ ، کرشن نگر لاہور، ممتاز آباد ملتان سے نکالی گئیں ۔
ملک بھر سے سے مزید