کراچی(اسٹاف رپورٹر) دین اسلام معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کا بھی واضح حکم دیتا ہے۔ یہ بات جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار و سابق پروفیسر شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ کراچی ڈاکٹر سکندر مہدی نے شعبہ عمرانیات جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلیکٹ اسٹڈیز یونیورسٹی آف پشاور کے اشتراک سے آڈیوویژول سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ سیمیناربعنوان:" امن سازی کے پیشے اور پیشہ ور افراد کی نقشہ بندی" سے خطاب کرتے کہی ۔انہوںنے مزیدکہا ہے کہ دین اسلام صرف نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج اور آخرت پر ایمان تک محدود نہیں بلکہ معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام کا بھی واضح حکم دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی نظام ایک نئے تاریک دور میں داخل ہو چکا ہے جہاں قواعد پر مبنی بین الاقوامی معاشرہ عملاً ختم ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر سکندر مہدی کے مطابق غزہ میں 71 ہزار سے زائد افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، بھوک اور تشدد کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور افسوسناک طور پر دنیا اس قتلِ عام کو روکنے میں ناکام رہی۔