کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارت اور افغانستان کی مداخلت کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے،اب وقت آگیا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر سختی سے عمل کیا جائے، بلوچستان میں حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات سے ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت اور افغانستان ہمارے خلاف کھل کر جنگ لڑ رہے ہیں، ان کے خلاف ہمیں عالمی سطح پر مہم چلانا ہوگی تاکہ ان ملکوں کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوسکے۔