کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کو عوامی مینڈیٹ کے منافی ، جعلی اور بدترین دھاندلی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان متنازع نتائج کے خلاف 8 فروری کو کراچی پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں عوام بھرپور اور تاریخی شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی ایس 97 لاسی گوٹھ، بھٹائی کالونی میں منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ا نھوں نےنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 17 سالہ طویل حکمرانی کراچی کے عوام کے لئے عذاب ثابت ہوئی ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کے دعوے صرف فائلوں اور کاغذوں تک محدود رہے ، جبکہ زمینی حقائق موہنجو دڑو کے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔