کراچی (نیوز ڈیسک)جے 10سی کے چرچے، سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ ،چین کے جدید لڑاکا طیارے جے-10سی نے سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیا۔چین کا جدید لڑاکا طیارہ فضائی طاقت اور برآمدی حکمتِ عملی کی علامت بن گیا۔پاک فضائیہ کے تجربہ نے چینی طیارے کو عالمی شہرت دلوادی،خریداروں کی توجہ حاصل کرلی ۔چینی میڈیاکے مطابق یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب چین جنوب مشرقی ایشیا میں اسلحے کی فروخت بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔