پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ دلکش لباس زیب تن کر کے ریمپ پر جلوے بکھیر دیے۔
دلکش لباس میں ملبوس ثناء جاوید اور شعیب ملک ریمپ واک کے دوران توجہ کا مرکز بن گئے۔
اطلاعات کے مطابق ثناء جاوید اور شعیب ملک ایک فیشن ایونٹ کے لیے دوحہ میں موجود ہیں۔
اس ریمپ واک کی ویڈیو شعیب ملک نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور اپنی اہلیہ سے بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شعیب اور ثناء کی جوڑی کی خوب تعریف بھی کی جا رہی ہے۔
دوحہ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں انٹرٹینمنٹ اور فیشن کی دنیا کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔