• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کا زیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کا چیلنج

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کے مقابلے کا چیلنج دے دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر تربیت اہلکاروں سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا موازنہ دوسرے صوبوں کی پولیس سے نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں اور سُپر پاور کو شکست دینے والوں سے لڑنے میں فرق ہوتا ہے، کے پی پولیس سُپر پاور کو شکست دینے والوں کیخلاف کامیاب ہوئی ہے۔

دوران خطاب علی امین گنڈاپور نے پولیس کے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بازی میں مقابلے کا چیلنج دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید