• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی زرعی ادویات برآمد، 1 ملزم گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر ) محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کی کارروائی، 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی زیریں برآمد، 1 ملزم گرفتار،استغاثہ دائر کردیا گیا، پیسٹی سائیڈز انسپکٹر ڈاکٹر عبدالروف نے ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ الیاس رضا کلاچی کی سربراہی میں ملتان میں واقع مبینہ غیر قانونی سٹور پر چھاپہ مارا،جہاں سے 646 لٹر اور 500 کلو گرام مبینہ جعلی زرعی زہریں برآمد کرلی گئیں ،پکڑی گئی جعلی زہروں کی مالیت 84لاکھ26 ہزار 160 روپے زائدبتائی جاتی ہے،پولیس نے موقع سے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔مختلف کمپنیوں کے پرنٹ شدہ زرعی زہروں کے لیبل،خالی بوتلیں،پیک شدہ بوتلیں برآمد کرلئے،محکمہ کے مطابق ملزم زرعی زہریں مکس کرکے مختلف کمپنیوں کے لیبل لگا کر مارکیٹ میں فروخت کررہا تھا۔ 3 زرعی زہروں کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے اور ملزم کیخلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ مظفر آباد میں استغاثہ دائر کردیا گیا ہے ۔
ملتان سے مزید