ملتان (سٹاف رپورٹر)ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم ، یونیسیف و کامنیٹ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے زیر اہتما م پولیو مہم بارےآگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (سکینڈری ) شیخ محمد رفیق ، سیاسی رہنما شیخ ہاشم طارق رشید ، محمد وقاص سی سی او یونیسیف ملتان، اجمل حمید خان،میاں وقاص فرید قریشی چیف آرگنائزر ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم نے کہاکہ پولیو کے تدارک کےلئے آگہی وقت کی اہم ضرورت ہے، کمیونٹی کی سطح پر ہر شخص اپنا موثر کردار ادا کرے ،تقریب میں مقبول گجر ڈسٹرکٹ سپریٹنڈنٹ ویکسینیشن ملتان،بلال منہاس صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان،حاجی خلیل احمد راں ڈائریکٹر ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم پولیٹیکل ونگ،صدر اتحاد امن کمیٹی ضلع ملتان زاہد مقصود احمد قریشی،ملک نذر وینس کوآرڈینیٹر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان اورسینئر نائب صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ و صدر تنظیم القریش محمد صدیق قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔