• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات سے تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں: کامران خان ٹیسوری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تجارت میں مزید اضافے کے خواہشمند ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی۔

گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے بخیت عتیق الرومیتی کو 25 سال کی سفارتی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

گورنر سندھ نے بخیت عتیق الرومیتی کی پاکستان میں تعیناتی کے 25 برس مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا۔

اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک یو اے ای دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

قونصل جنر ل متحدہ عرب امارات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبوں سے تبدیلی یقینی ہے۔

قومی خبریں سے مزید