مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات سے بھاگ کر اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کرے گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے سامنے آنے سے بھاگ رہی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو اسلام آباد میں گھر دے کر کے پی حکومت کے خلاف سیاسی مورچہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے انکار حکومت کے غیرمنتخب ہونے کی دلیل ہے۔