• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان: 2 ہزار سال پرانا مجسمہ کچرے کے بیگ سے برآمد

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

 یونان کے شہر تھیسالونیکی میں 2 ہزار سال پرانے سنگِ مر مر کے مجسمے کو کچرے کے بیگ سے برآمد کر لیا گیا۔

کچرے کے بیگ میں پڑے اس 31 انچ کے مجسمے کا سر غائب تھا۔

 جس شخص نے اس مجسمے کو کچرے سے برآمد کیا، اس نے اسے مقامی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

حکام کی جانب سے ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے رابطہ کر کے مجسمے کا تجزیہ کرایا گیا۔

پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ مجسمہ ہیلینسٹک دور کا ہے یعنی 320 سے 30 قبل میسح پرانا ہے۔

 پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے کہ کس کی جانب سے مجسمے کو  کچرے میں پھینکا گیا۔

پولیس نے کچرے کے شبے میں ایک شخص کو حراست میں لیا مگر بعد میں اسے رہا کر دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید