چین کے تجارتی و صنعتی شہر شنگھائی میں موجود انفینٹی اسٹوڈیو نے نہایت ہی حیرت انگیز سلیکون مجسمے تخلیق کیے ہیں۔ یہ کمپنی مشہور فلم، کارٹون اور ویڈیو کرداروں کے حقیقی سلیکون مجسمے بنانے کے حوالے سے خصوصی مہارت اور شہرت رکھتی ہے۔
یہاں بہت سارے اسٹوڈیوز ہیں جو اعلیٰ معیار کے سلیکون کے آئٹمز شوقین افراد کےلیے تیار کرتے ہیں، لیکن آپ کو انفینٹی اسٹوڈیو سے بہتر کوئی کمپنی مشکل سے ہی ملے۔
اس کمپنی کا قیام 2014 میں شنگھائی میں عمل میں آیا اور اس نے نہایت ہی سرعت کے ساتھ خود کو انتہائی حقیقی نظر آنے والے پاپ کلچر کرداروں، پاپولر فرنچائز جیسے ڈریگون بال، بیٹمین، ونڈر وومین، پریڈیٹرز اور چینی کلچر کلاسک رومانس آف دی تھری کنگڈمز کے مجسمے اور مورتیاں تخلیق کرنے کے حوالے سے منوایا۔
گو کہ کمپنی کے چند انتہائی متاثر کن تخلیق ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوتے ہیں، لیکن یہ آپکو وہی چیز تخلیق کرکے دیتے ہیں جس کی کہ آپ قیمت ادا کرتے ہیں۔
صرف اعلیٰ معیار کے سلیکون، جیسے پلاٹینم سلیکون اور میڈیکل گریڈ سلیکون کا استعمال کرتے ہوئے، انفینٹی اسٹوڈیو کے کاریگر اپنی تخلیقی کاموں میں چہرے کی چھوٹی سے چھوٹی تفصیلات مثلاً پسینے کی بوند اور جلد کی چھید کی بھی نقل کر سکتے ہیں۔
جبکہ بالوں کی پٹیاں دستی طور پر ڈالی جاتی ہیں، جس میں کئی گھنٹے سرف ہوتے ہیں، لیکن اس کا نتیجہ حیرت انگیز طور پر متاثر کن ہوتا ہے۔