پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اختتام پزیر ہوئے کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 391 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 880 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 190 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 16 ہزار 424 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 234 رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 3.49 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔
شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 172.87 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس ایک ہفتے میں 127 ارب روپےکم ہو کر 14 ہزار 116 ارب روپے ہے۔