انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرسکتے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمد و رفت محدود ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد پولیس پر لازم ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ مقامی اسپانسرز کو بھی سیکیورٹی کی وجہ سے پہلے جیسا رسپانس نہیں مل رہا، چینی بھائیوں کی سیکورٹی پر کمپرومائز نہیں کر سکتے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی کے حوالے سے مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔