• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین اسرائیل جنگ، امریکی اسلحے کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

امریکا نے 2024ء میں 3 کھرب 183 ارب ڈالرز سے زائد کا اسلحہ فروخت کیا۔

امریکی اسلحے کی فروخت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ یوکرین اور اسرائیل کی جنگ کی باعث ہوا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سال 2024ء میں امریکا نے غیرملکی حکومتوں کو 29 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 3 کھرب 183 ارب ڈالرز سے زائد کا فوجی ساز و سامان فروخت کیا۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کرنے کے شواہد ہونے کے باوجود امریکا نے اسرائیل کو بھی 18 ارب ڈالرز سے زائد کے لڑاکا طیارے فروخت کیے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی ہتھیاروں کی فروخت علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید