• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے اپنی ’جادوئی ہلدی‘ کا راز افشاں کر دیا

اسکرین گریبز
اسکرین گریبز 

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے فالوورز کے ساتھ صحت کا راز شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں گھر میں ناشتہ کرتے ہوئے گھریلو انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

بشریٰ انصاری کا اس ویڈیو میں کہنا ہے کہ فنکار ہیں تو کیا ہوا، کبھی انسان سادہ تو کبھی میک اپ میں ہوتا ہے، ہر وقت میک اپ نہیں کیا جا سکتا، کبھی اچھے اور کبھی عجیب بھی نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ روزانہ صبح اپنے ناشتے کے ساتھ گھر میں بنائی ہوئی ہلدی کا استعمال کرتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی گھر میں بنائی ہوئی اس ہلدی کو ’جادو کی ہلدی‘ کا نام دیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ یہ مارکیٹ سے ملنے والی عام ہلدی نہیں بلکہ خالص ہلدی ہے جسے میں نے گھر میں تل، السی، میتھی دانہ، سونف، کلونجی، اجوائن اور دار چینی کے ساتھ پیس کر پاؤڈر بنایا ہوا ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ یہ ہلدی کھا کر میں کوئی 20 سال کی نہیں ہو جاؤں گی مگر ہاں یہ کھانے سے ہمت بنی رہے گی، جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی نہ کوئی فائدہ تو پہنچا رہی ہے۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بھی یہ ہلدی کھائیں اور پتہ لگائیں کہ یہ ہلدی صحت پر کیا اثرات مرتب کر رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید