• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پسوڑی‘ آج بھی نمبر ون، مزید سنگِ میل عبور

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گل کی جانب سے پیش کردہ مشہور زمانہ گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور ریکارڈ قائم کر لیا۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی میوزک اسٹریمنگ سروس یوٹیوب میوزک پر پسوڑی نے شاندار سنگِ میل عبور کیا ہے۔

پسوڑی کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ہے جسے یوٹیوب میوزک پر 1 ارب مرتبہ سنا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پسوڑی، پنجابی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی مصیبت کے ہیں۔

یہ گانا 2022ء میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے 14ویں سیزن میں ریلیز ہوا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید