• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اس سال 60 کا ہو جاؤں گا: شاہ رخ خان

شارخ خان---فائل فوٹو
شارخ خان---فائل فوٹو

بالی ووڈ  کے کنگ  شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ اس سال 60 کے ہوجائیں گے، لیکن وہ ابھی تک 30 سال کے لگتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ایک تقریب میں جب مداحوں نے دیکھا کہ کنگ خان کا شاہی انداز اب بھی پہلے کی طرح بر قرار ہے۔

اس موقع  پر مداحوں  سے بات کرتے ہوئے کنگ خان نے کہا کہ اس سال 60 کا ہو جاؤں گا، لیکن لگتا اب بھی 30 کا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں غیر ضروری چیزیں بھول جاتا ہوں۔

شاہ رخ خان نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ پٹھان اور جوان جیسی فلمز بنانے والے سدھارتھ آنند کی فلم کنگ میں جلوہ گر ہونے جا رہا ہوں  جس میں میرے ساتھ بیٹی سہانا خان اور ابھیشک بچن اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید