انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کے بیٹے راکی فلنٹوف نے والد کا 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
دورۂ آسٹریلیا کے لیے انگلینڈ لائنز اسکواڈ میں شامل راکی فلنٹوف نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف سنچری اسکور کر کے اپنے والد اینڈریو فلنٹوف کا 26 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔
راکی فلنٹوف کی اس وقت عمر 16 سال 291 دن ہے، انہوں نے ٹور میچ میں 128 گیندوں پر 108 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل ان کے والد اینڈریو فلنٹوف نے 1998ء میں کینیا کے خلاف سنچری اسکور کی تھی جب ان کی عمر 20 سال 28 دن تھی۔