• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس سے رہائی کے ساتھ تحفے بھی ملنے پر اسرائیلی خواتین خوش دکھائی دیں



حماس نے 4 اسرائیلی خواتین کو رہا کرتے وقت انہیں تحائف بھی دیے، خواتین نے القسام بریگیڈ کا شکریہ ادا کیا اور خوش دکھائی دیں۔

حماس کی جانب سے چاروں اسرائیلی خواتین کو رہا کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں انہیں تحائف بھی پیش کیے گئے ہیں، جبکہ اس دوران اسرائیلی خواتین گاڑی میں سفر کرتے ہوئے کافی خوش و خرم دکھائی دیں۔

ویڈیو میں اسرائیلی خواتین ڈینیئل گلبوا، کرینہ ارئئیف، لیری الباگ اور ناما لیوی عربی میں حماس کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

اسرائیلی خواتین کو حماس کی جانب سے ایک بیگ بھی دیا گیا جس میں غزہ کا نقشہ، ان کی قید کے ایام کی تصاویر، فلسطینی پرچم والی کی چین اور رہائی کا سرٹیفکیٹ بھی موجود تھا۔

بعد ازاں ان خواتین کو غزہ کے فلسطین اسکوائر میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر فلسطین اسکوائر میں ہزاروں افراد موجود تھے، جبکہ نظم و ضبط کا مکمل کنٹرول سیکڑوں فلسطینی مزاحمت کاروں نے سنبھالا ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید