• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کا جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کی مشروط حمایت کا اعلان

جنگ بندی کے لیے ٹرمپ  کی حمایت کریں گے: ولادیمیر زیلنسکی---فائل فوٹو
جنگ بندی کے لیے ٹرمپ  کی حمایت کریں گے: ولادیمیر زیلنسکی---فائل فوٹو

یوکرین کے صدر  ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا وعدہ نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم اس معاملے پر اُن کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بس شرط یہ ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں کیف کو بھی شامل کیا جائے۔

یوکرین کے صدر نے کہا ہے اگر چہ ہم آج نہیں کہہ سکتے کہ جنگ بندی ڈیل کی ممکنہ شرائط کیا ہوں گی، کیوں کہ روس جنگ ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مُہم میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ 24 گھنٹوں میں یوکرین میں جاری جنگ ختم کرا سکتے ہیں، جبکہ ان کے معاونین نے اس حوالے سے کہا  ہے کہ اس قسم کی قرارداد لانے میں  کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہم جنگ بندی کی ممکنہ شرائط کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید